احادیث نبویﷺ
مرکز ختم نبوت ملکہ گجرات
لاگ ان کریں
مرکز ختم نبوت ملکہ گجرات کے انتظامی پورٹل میں خوش آمدید
مرکز کا تعارف
مرکز ختم نبوت ملکہ گجرات قادیانیت سے متاثرہ ضلع گجرات میں سب سے پہلا ختم نبوت کا مرکز ہے۔ مرکز کا آغاز 04 جون 2022ء کو ہوا، اس کا سنگ بنیاد امیر احرار اسلام حضرت مولانا کفیل شاہ صاحب بخاری مدظلہ نے رکھا۔ مرکز کی عمارت اس وقت زیر تعمیر ہے، اور اس میں تقریباً ساڑھے تین سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔
تعمیراتی پیشرفت
اس عرصے میں تین منزلہ عمارت کا ڈھانچہ تیار ہوچکا ہے، پلستر کا کام مکمل ہوچکا ہے، بجلی کے آلات کی تنصیب، دروازوں اور کھڑکیوں کا کام جاری ہے۔ اپریل 2026ء سے تخصص فی علوم ختم النبوۃﷺ، اور حفظ القرآن کی درس گاہوں کا کام شروع کیا جارہا ہے۔
مرکز کی سہولیات
منصوبے کے تحت لائبریری، دارالافتاء، حفظ و ناظرہ اور تخصص کی درس گاہیں، میڈیا کیلئے اسٹوڈیو کا قیام، میت کے غسل و کفن کیلئے الگ کمرہ شامل ہیں۔ مرکز کے تحت اس وقت تقریباً 5 کروڑ سے زیادہ کا کام ہوچکا ہے۔
مرکز کے کارنامے اور ممبر شپ
مالی کارکردگی
مرکز کے تحت اس وقت تقریباً 5 کروڑ سے زیادہ کا کام ہوچکا ہے۔ ختم نبوت کے کام سے محبت کرنے والے مرد و خواتین نے ماہانہ ممبر شپ میں اپنا نام لکھوایا ہے۔
ممبر شپ کی تفصیل
200 سے زائد مرد و خواتین نے 500 روپے سے لے کر 2000 روپے تک کی ممبر شپ لی ہوئی ہے۔ مرکز کی مالی معاونت کے لیے یہ ممبر شپ اہم کردار ادا کررہی ہے۔
آن لائن سرگرمیاں
مرکز کے تحت مرد و خواتین کیلئے آن لائن ماہانہ کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے، واٹس ایپ گروپس، ویب سائٹس، یوٹیوب چینل، اور آئندہ ماہانہ رسالہ شائع کرنے کا ارادہ ہے۔
مستقبل کے منصوبے
مرکز ختم نبوت پورے علاقے میں ختم نبوت کا کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہدف ہے کہ ہر گھر تک ختم نبوت کا پیغام پہنچے اور نئی نسل کو اس مقدس مقصد سے جوڑا جائے۔